چیف جسٹس ناصرالملک سمیت سپریم کورٹ کے چارججز آئندہ سال ریٹائرہوجائیں گے

پیر 22 دسمبر 2014 23:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء ) سال 2015میں چیف جسٹس ناصرالملک سمیت سپریم کورٹ کے چارججز اپناعرصہ ملازمت مکمل کرتے ہوئے ریٹائرہوجائیں گے چیف جسٹس ناصرالملک 15اگست 2015کوریٹائرہوں گے جبکہ ان کے بعدسینئر ترین جسٹس جواد ایس خواجہ 9ستمبر2015،جسٹس سرمدجلال عثمانی 12اکتوبر2015،اورجسٹس اعجازچوہدری 14دسمبر2015کوریٹائرہوں گے ،جسٹس جواد ایس خواجہ سولہ اگست دوہزارپندرہ کوچیف جسٹس پاکستان کاعہدہ سنبھالیں گے ان کی ریتائرمنٹ کے بعدجسٹس انور ظہیر جمالی دس ستمبر2015کوچیف جسٹس پاکستان بنیں گے جسٹس انورظہیر جمالی تیس دسمبر2016تک چیف جسٹس پاکستان رہیں گے ا ن کے بعدجسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید خان کھوسہ بالترتیب 20دسمبر2019تک چیف جسٹس پاکستان کاعہدہ سنبھالیں گے ۔

متعلقہ عنوان :