ادویات کی قیمتوں کافارمولہ ایسے بنایاجائے جوعوامی مفادمیں ہو، اسحاق ڈار

پیر 22 دسمبر 2014 23:33

ادویات کی قیمتوں کافارمولہ ایسے بنایاجائے جوعوامی مفادمیں ہو، اسحاق ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے محکمہ صحت کے حکام پرزوردیاہے کہ ادویات کی قیمتوں کافارمولہ ایسے بنایاجائے جوعوام اورادویہ سازاداروں دونوں کے مفادمیں ہواوراس سے ادویات کی سپلائی اورفراہمی میں رکاوٹ نہ ہو۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک میٹنگ کے دوران کیا۔میٹنگ میں محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اورمحکمہ فنانس کے حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسیکرٹری صحت نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کے بارے میں تفصیلی طورپرآگاہ کیااوربتایاکہ ادویات کی قیمتوں کے تعین کے بارے میں تمام امورکاجائزہ لیاجارہاہے ۔انہوں نے بتایاکہ بھاعرت اوربنگلہ دیش کے مقابلے میں پاکستان میں ادویات کی قیمتیں کم ہیں اورہماری نئی پالیسی ادویات سازاداروں کی حوصلہ افزائی کریگی۔اس موقع پروفاقی وزیرخزانہ نے کہاکہ میٹنگ میں کئے جانے والے تمام فیصلوں کوپالیسی بورڈکے سامنے رکھاجائے تاکہ اس پرعملدرآمدکیاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :