کراچی، پولیس افسران کو افغانستان کے نمبرز سے دھمکیوں کا انکشاف

پیر 22 دسمبر 2014 23:27

کراچی، پولیس افسران کو افغانستان کے نمبرز سے دھمکیوں کا انکشاف

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) کراچی میں پولیس افسران کو افغانستان کے نمبرز سے دھمکیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ دھمکیاں کالعدم تنظیموں کی جانب سے دی جا رہی ہیں۔ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف پولیس افسران کو افغانستان کے نمبروں سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دھمکیاں ان پولیس افسران کو دی گئی ہیں جو دہشت گردوں کے خلاف زیادہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔

پولیس افسروں نے نمبروں کی لوکیشن حاصل کرنے کے لئے حساس ادارے سے بھی رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھمکیاں پاک افغان بارڈر کے قریب موجود دہشت گردوں نے دیں۔ پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے بھی حساس اداروں سے رابطہ کر لیا ہے جبکہ دھمکیوں کے باعث پولیس افسران کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :