کراچی،مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 13دہشت گردوں کو مار دیا گیا ،
مقابلے کے وقت طالبان رہنماء خان زمان کے ڈیرے پر اجلاس جاری تھا
پیر 22 دسمبر 2014 23:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے میں الآصف اسکوائر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 13دہشت گردوں کو مار دیا گیا ہے ، مقابلے کے وقت طالبان رہنماء خان زمان کے ڈیرے پر اجلاس جاری تھا۔سہراب گوٹھ تھانے کی حدود سپر مارکیٹ الآصف اسکوائر کے قریب افغان بستی میں ملز مان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے ایک گلی کوگھیرا توملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کے مطابق پولیس نے الآصف اسکوائرکے قریب تحریک طالبان کے کمانڈر کے ڈیرے پر چھاپا مارااور افغان بستی کے داخلی اورخارجی راستے سیل کردیے ، اس دوران ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں 13مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں،ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے تھا،جن کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.