پاکستان میں عالمی اداروں کا مزید تعاون بہت ضروری ہے ،عالمی ادارہ خوراک ،

عالمی ادارہ خوراک شمالی علاقوں اور فاٹا سے نقل مکانی کرنیوالے 16 لاکھ افراد کیلئے ماہانہ مفت خوراک فراہم کررہا ہے، مس لولا کاسترو

پیر 22 دسمبر 2014 23:15

پاکستان میں عالمی اداروں کا مزید تعاون بہت ضروری ہے ،عالمی ادارہ خوراک ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) پاکستان میں عالمی ادارہ برائے خوراک’ورلڈ فوڈ پروگرام‘کی کنٹری ڈائریکٹرمس لولا کاسترو نے کہا ہے کہ خوراک کی رسائی پر ہرانسان کا بنیادی حق ہے  عالمی ادارہ خوراک شمالی علاقوں اور فاٹا سے نقل مکانی کرنے والے 16 لاکھ افراد کیلئے ماہانہ مفت خوراک فراہم کررہا ہے، پے درپے قدرتی آفات اور پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عالمی اداروں کی جانب سے مزید تعاون بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی اہم ہے کی قدرتی آفات اور دہشت گردی سے متاثرہ لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے،ان کی غذائی ضروریات کا خیال رکھاجائے اور ان کے بچوں کی تعلیم کا بندوبست کیا جائے جس کیلئے عالمی امدادی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے آسڑیلیا ،فرانس اور ناروے کے نمائندوں کو نوشہرہ میں واقع جلوزئی کیمپ اور سوات کا دورہ کرایاگیا جہاں انہیں جاری منصوبوں اور پروگراموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ورلڈ فوڈ پروگرام جلوزئی کیمپ اور پشاور کے مختلف علاقوں میں فاٹا سے عارضی طور پر بے گھر ہونیوالے افراد میں مفت خوارک تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ سوات میں سیلاب اور دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :