پنجاب میں آئندہ نئے سکولوں کی تعمیر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سپرد کردی گئی ،

وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کو سوالوں کے جواب دینے میں مشکلات کا سامنا رہا

پیر 22 دسمبر 2014 23:13

پنجاب میں آئندہ نئے سکولوں کی تعمیر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سپرد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) پنجاب میں آئندہ نئے سکولوں کی تعمیر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سپرد کردی گئی ہے جبکہ نئے سکول کثیر المنزلہ ہوں گے، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے ایوان کو بتایا کہ آئندہ پنجاب حکومت جو کہ نئے سکول تعمیر نہیں کرے گی بلکہ یہ کام پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کرے گی البتہ بچوں کی فیس پنجاب حکومت ادا کرے گی، ایک سوال کے جواب میں وزیر تعلیم نے ایوان کو بتایا کہ نجی تعلیمی اداروں کو ریگولر ائز کرنے کے لئے بہت جلد پرائیویٹ سکول ریگولیشن بل اسمبلی میں لایا جائے گا، اس کے تحت بننے والے کمیشن میں 6 افراد حکومت کی طرف سے باقی دیگر افراد ہوں گے، یہ کمیشن نجی تعلیمی اداروں کی ریگولیشن کا کام کرے گا، ایک سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں سہولتوں کی عدم دستیابی کا سروے مکمل کرلیا ہے جس کے تحت 3300 سکولوں کی عمارت تعمیر کی جائے گی اور تیس ہزار اضافی کلاس روم بنائے جائیں گے، اسمبلی کو بتایا گیا کہ ترجیحی بنیادوں پر دو سے تین ماہ کے دوران تمام تعلیمی اداروں کو بوسیدہ دیوار پر بہت جلد تعمیر کردی جائیں گی، وقفہ سوالات کے دوران وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کو سوالوں کے جواب دینے میں مشکلات کا سامنا رہا جبکہ سپیکر رانا محمد اقبال نے وقفہ سوالات مقررہ وقت سے 5منٹ پہلے ہی ختم کردیا۔