نیویارک ،حملہ آور نے کہا تھا ،دیکھو میں کیا کرنے والا ہوں ،پولیس ،

اسماعیل برنزلی ماضی میں بھی ذہنی عدم توازن اور تشدد کا شکار رہے ہیں ،ذرائع

پیر 22 دسمبر 2014 22:21

نیویارک ،حملہ آور نے کہا تھا ،دیکھو میں کیا کرنے والا ہوں ،پولیس ،

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) امریکی شہر نیویارک میں پولیس حکام کے مطابق دو پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے شخص سے حملہ کرنے سے قبل فخریہ انداز میں کہا تھا کہ دیکھو میں کیا کرنے والا ہوں۔28سالہ اسماعیل برنزلی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کہ ماضی میں بھی وہ ذہنی عدم توازن اور تشدد کا شکار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں پولیس اہلکاروں 32 سالہ لیو وینجن اور 40 سالہ رافیئل راموس کی یاد میں چراغاں کیا گیا۔یہ واقعہ بروکلن میں پیش آیا جب ایک حملہ آور نے پولیس کی گاڑی میں بیٹھے دو اہلکاروں کوگولی مار کر خودکشی کر لی۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حملے سے چند گھنٹے قبل برنزلی نے بالٹیمور نامی علاقے میں اپنی سابق 29 سالہ گرل فرینڈ کو بھی گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :