اوباما نے پاکستان کیلئے اتحادی سپو ر ٹ فنڈ کی مد میں امدادی بل پر دستخط کر دئیے
اتوار 21 دسمبر 2014 23:18
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2014ء) امریکہ کے صدر باراک اوباما نے دفاعی اخراجات کے بل کی کانگریس سے منظوری کے بعد اس پر دستخط کر دئیے ہیں اور اس میں پاکستان کے لیے اتحادی سپو ر ٹ فنڈ کی مد میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔اس فنڈ کے ذریعے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی مشرف اعانت فراہم کی جائے گی۔فنڈزکی فراہمی امریکی کانگریس کے لیے یہ یقین دہانی ضروری ہوگی کہ پاکستان انسداد دہشت گردی میں شدت پسندوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہا ہے۔
پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں حالیہ برسوں کے دوران کشیدگی در آئی تھی لیکن گزشتہ ماہ بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ کے بعد خصوصاً دفاع اور سلامتی کے شعبے میں روابط میں تیزی آئی ہے۔(جاری ہے)
فوج نے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جون سے شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کر رکھی ہے جس میں اب تک 1200 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
فوجی آپریشن سے حاصل ہونے والے نتائج کو آرمی چیف کے دورہ امریکہ کے دوران امریکی عہدیداروں کی طرف سے بھی سراہا گیا۔معروف تجزیہ کار حسن عسکری نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ یہ منظوری دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کو ظاہر کرتی ہے۔"آرمی چیف کے دورہ امریکہ کے بعد کچھ صورت حال ہمیں بہتر نطر آتی ہے اور اس کے علاوہ شمالی وزیرستان میں جو آپریشن ہے وہ چونکہ واضح اور جامع انداز میں بلاامتیاز ہو رہا ہے اس کی وجہ سے بھی میرا خیال یہ ہے کہ امریکہ کے شکوک و شبہات کم ہوئے ہیں اور اس لیے امریکہ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان 2015 میں تعاون بڑھنے کے امکانات موجود ہی۔"انسداد دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی طرف سے کیے گئے اخراجات کی ادائیگی اتحادی عانتی فنڈ کے ذریعے کی جاتی ہے۔اسی ماہ کے اواخر تک افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد بھی جنگ سے تباہ حال اس ملک میں نیٹو اور امریکہ کے تقریباً 12 ہزار فوجی موجود رہیں گے جو مقامی سکیورٹی فورسز کی تربیت اور انسداد دہشت گردی میں معاونت فراہم کرتے رہیں گے۔اس تناظر میں بھی پاکستان کے ساتھ امریکہ کے فوجی روابط کو خاصی اہمیت دی جارہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.