طالبان نے پاکستانی سیاستدانوں کو سنگین ترین دھمکی دے دی

اتوار 21 دسمبر 2014 22:13

طالبان نے پاکستانی سیاستدانوں کو سنگین ترین دھمکی دے دی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21دسمبر۔2014ء) دہشت گردوں کی پھانسیوں کا آغاز ہوتے ہی طالبان کی طرف سے مزید دھمکیاں سامنے آگئی ہیں اور بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حکومت کو ایک خط لکھ کر خبردار کیا گیا ہے کہ پھانسیاں جاری رہنے کی صورت میں اگلا نشانہ سیاستدانوں کے بچے ہوں گے۔

(جاری ہے)

مبینہ طور پر ایک خط طالبان کمانڈر خالد خراسانی کی طرف سے لکھا گیا ہے جس میں حکومت کو دھمکی دی گئی ہے کہ پھانسیوں پر عملدرآمد نہ روکا گیا تو وزیراعظم سمیت اہم سیاستدانوں کے خاندانوں اور خصوصاً بچوں پر وار کیا جائے گا۔

اس خط میں بچوں کے قتل کو جائز قرار دیا گیا ہے اورپاکستانی قوم کو دھمکایا گیا ہے کہ وہ طالبان کے سامنے نہ کھڑی ہو۔جمعہ کی شام موصول ہونے والے خط کے مندرجات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور حکام یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ واقعی دہشت گردوں کی طرف سے بھیجا گیا ہے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :