Live Updates

وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ملاقات

ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال، دہشتگردی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا سانحہ پشاور کے شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے،شہباز شریف پاک سرزمین سے دہشتگردی کا نام و نشان مٹا کر دم لینگے ، ملک کے مستقبل پر حملہ کرنے والے سخت سزاکےمستحق ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب

اتوار 21 دسمبر 2014 17:57

وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ملاقات

لاہور( اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014 ) وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اور دہشتگردی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک سرزمین سے دہشتگردی کا نام و نشان مٹا کر دم لینگے ، ملک کے مستقبل پر حملہ کرنے والے سخت سزاکے مستحق ہیں ،سانحہ پشاور کے شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے ۔

اتوار کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی اور ملاقات میں ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اور دہشتگردی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کرکے نام و نشان مٹا دینگے سانحہ پشاور دہشتگردی کی بدترین مثال ہے کو تاریخ میں نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ پشاور کے شہداء کے خون کو ضائع نہیں ہونے دینگے اور شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا قوم کے مستقبل پر حملہ کرنے والے سخت سے سخت سزا کے مستحق ہیں جبکہ شہباز شریف نے نواز شریف کے دہشتگردی کیخلاف مثبت اقدام کی تائید کی اور ان کو ملکی اندرونی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے حوالے سے مشورے دیئے

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات