آئی ایم ایف نے پاکستان کو گیس کے نرخ بڑھانے کی تجویز دیدی
بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے اصلاحات کی جا ئیں ، پاکستان کی میکرو اکنامک صورتحال بہتر ہورہی ہے لیکن میکرو اکنامک کی مکمل بحالی و بازیابی کے لیے اہم خطرہ ابھی باقی ہے،آئی ایم ایف
اتوار 21 دسمبر 2014 14:07
اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان کوگیس لیوی کے ذریعے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر عملدرآمد کرنے کی تجویز دیدی ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے اصلاحات بھی جاری رکھنے کی تجویز دی ہے۔اس ضمن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی میکرو اکنامک صورتحال بہتر ہورہی ہے لیکن میکرو اکنامک کی مکمل بحالی و بازیابی کے لیے اہم خطرہ ابھی باقی ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کی طرف سے قلیل المدت معاشی خطرات سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور متعارف کروائی جانے والی اسٹرکچرل اصلاحات پر عملدرآمد کے ثمرات حاصل ہونا شروع ہوگئے ہیں لیکن اقتصادی تبدیلی کو پائیدار بنانے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مالی استحکام لانے کے حوالے سے بھی حکومت پاکستان مکمل طور پر آن ٹریک ہے لیکن حکومت پاکستان کو مستقبل میں ممکنہ ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کے لیے مکمل طور پر تیار رہنا چاہیے اور پاکستان میں ٹیکس وصولیوں میں اضافے کی ابھی کافی گنجائش موجود ہے اور خصوصاً ٹیکس ایڈمنسٹریشن ریفامز کے ذریعے مزیداضافی ریونیو حاصل کیا جاسکتا ہے۔
آئی ایم ایف نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے فنانسنگ کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان پر انحصار کو کم کیا ہے لیکن پبلک ڈیبٹ مینجمنٹ پر عملدرآمد کے لیے ایک مضبوط تنظیمی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موقع پر خریداری (اسپاٹ پرچیزز) سمیت شرح مبادلہ کو زیادہ سے زیادہ لچکدار بنا کر زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلیے کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو محتاط مانیٹری پالیسی کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ مانیٹری اہداف کے حصول پر فوکس کیا جائے اور افراط زر کی شرح میں پائیدار بنیادوں پر کمی لانے پر فوکس کیا جائے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی آزادی و خودمختاری کے لیے قانون سازی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی آزادی و خودمختاری کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جائے۔آئی ایم ایف کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں فنانشل سیکٹر مستحکم اور منافع بخش ہے۔ آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ بینکنگ سیکٹرکے فروغ اور ترقی کے لیے ایسے بینک جن کا کم ازکم سرمایہ مقررہ حد سے کم ہے ان کا سرمایہ مقرر حد تک پورا کرنے کے لیے جاری بینکنگ سیکٹر اصلاحات سے اس شعبے میں بہتری کی توقع ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ اسٹرکچرل اصلاحات کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت بھی تسلی بخش ہے اور توانائی کے شعبے کے ریگولیٹری فریم ورک کے حوالے سے انتطامی رکاوٹیں دور کرنے کے حوالے سے بھی بہتری آئی ہے جبکہ بجلی کی کمپنیوں کی جانب سے آپریشنز اور ریکوری میں بھی بہتری آرہی ہے لیکن بجلی کی قیمتوں میں اصلاحات جاری رہنی چاہئیں اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے گیس لیوی کے نفاذ کے ذریعے گیس ٹیرف ریشنلائزیشن پر عملدرآمد کیا جائے جبکہ گیس کی پیداوار بڑھانے اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے پروڈیوسر پرائسز کو زیادہ سازگار بنایا جائے جبکہ سرکاری اداروں کی نجکاری کے عزم کا مضبوط و پْختہ ہے البتہ جو ممکنہ مْشکلات درپیش ہیں وہ مارکیٹ کی صورتحال سے متعلق ہیں جبکہ پاکستان میں تجارتی پالیسی اور کاروباری ماحول کو مزید بہتر و سازگار بنانے سے متعلق اصلاحات پر پیشرفت ہورہی ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.