پاکستان کبڈی ٹیم کی شکایات کے بعد پاک بھارت ورلڈ کپ کبڈی فائنل کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی

جائزہ کمیٹی کے احکامات بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے دئیے ،پاکستانی ٹیم کی اتوار کے روز وطن واپسی ملتوی ،آج وطن واپس پہنچے گی

اتوار 21 دسمبر 2014 11:40

پاکستان کبڈی ٹیم کی شکایات کے بعد پاک بھارت ورلڈ کپ کبڈی فائنل کا جائزہ ..

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) پاکستان کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق احمد چشتی کی شکایات کے بعد پاکستان بھارت ورلڈ کپ کبڈی فائنل کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ،کمیٹی کے قیام کے باعث پاکستانی ٹیم کی اتوار کے روز وطن واپسی ملتوی کر دی گئی ۔ جائزہ کمیٹی کے احکامات بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ پر کاش سنگھ بادل نے دئیے ہیں۔

جو پاکستان کی کبڈی ٹیم کی طرف سے شکایات کا جائزہ لے گی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں پاکستان کبڈی ٹیم کی اتوار کے روز وطن واپسی بھی ملتوی کر دی گئی ہے اور ٹیم آج پیر کو وطن واپس پہنچے گی ۔پاکستانی ٹیم کے کپتان شفیق احمد چشتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ بھارتی امپائرز نے غلط فیصلے دئیے اور ہمیں میچ کا وقت بھی کم دیا گیا ، بھارتی کھلاڑیوں نے قانون کی خلاف ورزی بھی کی، انہوں نے اپنے جسم پر تیل لگایا ہوا تھا، تھرڈ امپائرز کی جانب سے دھمکیاں ملیں ، غیر مصنفانہ فیصلے ختم نہ ہوئے تو پاکستان آئندہ ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا۔