حامد خان کی متفرق درخواست پر این اے125کے تمام ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کیلئے درخواست باضابطہ سماعت کیلئے منظور
ہفتہ 20 دسمبر 2014 23:57
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء ) الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کی متفرق درخواست پر این اے125کے تمام ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کے لئے درخواست باضابطہ سماعت کے لیے منظور کرلی۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل کے رو برو نادرا کے نمائندے نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125کے پانچ پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق کے حوالے سے جمع کروائی گئی رپورٹ کو درست قراردیدیا جبکہ رپورٹ پر خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے اپنی بحث مکمل کرلی۔
دوران سماعت حامد خان کے وکیل نے ٹربیونل میں ایک اور متفرق درخواست جمع کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نادرا رپورٹ میں اس حلقہ میں دھاندلی ثابت ہوچکی ہے لہٰذااب این اے 125کے تمام ووٹوں کی انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق کا حکم دیاجائے ۔ ٹربیونل نے حامد خان کی متفرق درخواست کو باضابطہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کونوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.