جماعت اہلسنّت لاہور ڈویژن کے زیراہتمام ”عظمت ِ سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی الله تعالیٰ عنہا کانفرنس“ (آج) ہو گی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 23:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء ) جماعت اہلسنّت لاہور ڈویژن کے زیراہتمام ”عظمت ِ سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی الله تعالیٰ عنہا کانفرنس“ آج اتوار21 دسمبر کو بعد نماز مغرب جامعہ مسجد حنفیہ محمدی سوڈیوال ملتان روڈ لاہور میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، جامعہ نعیمیہ کے پرنسپل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، قرآن بورڈ پنجاب کے صدر مولانا غلام محمد سیالوی، مفتی محمد اقبال چشتی، علامہ محمد صدیق ہزاروی، علامہ عبدالستار سعیدی، پیر سیّد شمس الدین بخاری، پروفیسر عبدالعزیز نیازی اور دوسرے راہنما خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :