پنجاب کے مختلف مقامات 24گھنٹوں کے دوران414ٹریفک حادثات میں325شدید زخمی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 23:57

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران414ٹریفک حادثات میں325شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ193افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں177ڈرائیورز ،17کم عمرڈرائیور،294مسافراور54پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ90ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت93متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد39حادثات میں48متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہگوجرانوالہ29حادثات میں37متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل525متاثر ہونے والوں میں سے423مرد اور102خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں76افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور303فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور146زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر329موٹر سائیکلز49آٹو رکشے43موٹر کاریں24مسافربس10ٹرک، اور57دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :