پسند کی شادی کرنے والا جوڑا کمالیہ سے اغواء،اغواء کاروں نے تشدد کے بعد لڑکے کو تھانہ شاہ رکن عالم چوری کے مقدمہ میں بند کروادیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 23:30

پسند کی شادی کرنے والا جوڑا کمالیہ سے اغواء،اغواء کاروں نے تشدد کے ..

خانیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء نیوز) پسند کی شادی کرنے والہ جوڑا کمالیہ سے اغواء ،اغواء کاروں نے تشدد کے بعد لڑکے کو تھانہ شاہ رکن عالم چوری کے مقدمہ میں بند کروادیا ۔تفصیل کیمطابق بلا ک نمبر5کے رہائشی اویس ولد حبیب نے 28سالہ انعم نعیم دختر نعیم شیخ سکنہ بلا ک نمبر3سے پسند کی شادی کی اور گھروالوں کے ڈر سے کمالیہ کے علاقہ خانقاہ میں رہائش اختیار کرلی ۔

چند روز قبل لڑکی کے بھائیوں یاسر، محمد نواز،محمد اویس ،طاہر اور افضال نامی شخص نے انہیں تھانہ صدر کمالیہ کے علاقہ سے زبردستی اسلحہ کے زور پر اغواء کر لیا اور نامعلوم جگہ پر لے گئے ۔تھانہ صدر کمالیہ نے دلہا اویس کے برادر نسبتی غلام شبیر ولد برکت علی کی تحریری درخواست پر ملزمان کے خلاف تھانہ صدر کمالیہ میں مقدمہ نمبر330زیر دفعہ364/148/149ت پ کے تحت مقد مہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر کمالیہ پولیس نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی برآمدگی کے لئے خانیوال شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جہاں پر لڑکی اور لڑکا نہ مل سکے جبکہ تھانہ صدر کمالیہ نے انعم کے دیگر رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا۔گزشتہ روز اویس کے بھائی حسن کو اطلاع ملی کہ ان کا بھائی اویس تھانہ شاہ رکن عالم کی حوالات میں ایک مقدمہ نمبر878/14زیر دفعہ457/380کے تحت گرفتار ہے ۔جب اہل خانہ وہاں پہنچے تواویس کی حالت غیر تھی اور وہ مبینہ تشددکے باعث نیم بے ہوشی کی حالت میں تھا ۔تھانہ شاہ رکن عالم کے ایس ایچ او چوہدری ابرار گجر کے مطابق ڈی پی او کمالیہ نے انہیں اویس کے اغواء اور مقدمہ کی بابت بھی اطلاع دی ہے ۔ہم کمالیہ پولیس کے تفتیشی آفیسر کے آمد کے منتظر ہیں

متعلقہ عنوان :