فیصل آباد کی جیل میں 2دہشت گردوں کو پھانسی کے بعد آئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگر افسران کے دفاتر اور موبائل فون خاموش

ہفتہ 20 دسمبر 2014 23:21

فیصل آباد کی جیل میں 2دہشت گردوں کو پھانسی کے بعد آئی جی جیل خانہ جات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت میں جمعہ کے روزفیصل آباد کی جیل میں 2دہشت گردوں کو دی جانے والی سزائے موت کے بعد انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سمیت دیگر افسران کے دفاتر اور موبائل فون خاموش ہو گئے، آن لائن کی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کے دفتر اور موبائل فون پر رابطہ کرنے کی کوششوں کے باوجود رابطہ ممکن نہ ہو سکا، فیصل آباد جیل میں 2دہشت گردوں ڈاکٹر عثمان اور ارشد کو پھانسی دیئے جانے کے بعد پنجاب کی تمام جیلوں میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا، جیلوں کے باہر سکیورٹی میں اضافہ کرنے کے علاوہ جیلوں کے باہر لوگوں کی نقل وحرکت کی کڑی نگرانی کی جاتی رہی، لاہور ڈسٹرکٹ جیل اور سنٹرل جیل لاہور کے باہر سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں دہشت گردوں کو پھانسی پر چڑھانے کے بعد تمام جیلوں میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ان سے سب کچھ توقع کیا جا سکتا ہے، فیصل آباد میں دہشت گردوں کو دی جانے والی پھانسی نہ صرف دہشت گرد تنظیموں کے لئے آلارمنگ ہے بلکہ تمام جیلوں کی سکیورٹی کو الرٹ کرنے کی ترغیب ہے۔

متعلقہ عنوان :