القاعدہ کے جنوبی ایشیائی گروپ نے سانحہ پشاورمیں بچوں کے قتل عام سے اظہار لاتعلقی کردیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 23:02

القاعدہ کے جنوبی ایشیائی گروپ نے سانحہ پشاورمیں بچوں کے قتل عام سے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20دسمبر۔2014ء) عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے جنوبی ایشائی سیل نے سانحہ پشاور سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے بیان کیا ہے کہ اس واقعے میں بچوں کے قتل عام پر اللہ اور قوم کے سامنے خود کو اس سے الگ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا پر جاری بیان ترجمان اسامہ محمود نے کہا ہے کہ ہر حال میں خواتین اور بچوں کا قتل خلاف شریعت ہے اور اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ القاعدہ جنگوں اور فدائی حملوں میں بچوں ، عورتوں اور عوام کو نشانہ بنانے کی کبھی بھی حمایت نہیں کرتی۔ واضح رہے پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے کی ذمہ داری پاکستانی طالبا ن نے قبول کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :