پھانسی پر چڑھنے والے دہشت گردوں ڈا کٹر عثمان اور ارشد مہر با ن کے خاندانوں کا کسی قسم کا موقف دینے سے انکار

ہفتہ 20 دسمبر 2014 22:21

پھانسی پر چڑھنے والے دہشت گردوں ڈا کٹر عثمان اور ارشد مہر با ن کے خاندانوں ..

کہو ٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء)پھا نسی کی سزا پا نے وا لے دو نو ں دہشت گرودں کا تعلق تحصیل کہو ٹہ سے ہے ڈا کٹر عثمان اور ارشد مہر با ن کے لوا حقین کی آخر ی ملا قا ت ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں کروا نے کے لئے کہو ٹہ پو لیس نے انکو فیصل آباد جیل میں ملا قا ت کے لئے لے جا یا گیا ملا قا ت کے دو ران ارشد مہربان نے اپنے بھا ئی کو آخر ی وصیت کی کہ میرے بیو ی بچو ں کا خیال رکھنا اور جو گنا ہ ہم نے کیا ہے وہ نہ قا بل معا فی ہے ہم نے بے گنا ہ لو گو ں کو ما را دو سرے دہشتگرد ڈا کٹر عثمان نے کو ئی وصیت نہ کی دو نو ں دہشتگر دوں کی لاشو ں کو را ت 11بجے فیصل آباد سے کہو ٹہ لا یا گیا صبح 6بجے کہو ٹہ پو لیس اور فیصل آباد پو لیس دہشت گر دو ں کی لا شیں لے کر پہنچے ڈا کٹر عثمان کو انکے آبا ئی کہو ٹہ سے با رہ کلو میٹر یو سی مٹور لا یا گیا ، دو سرے دہشتگرد ارشد کو انکے آبا ئی گا ؤ ں کہو ٹہ سے چو دہ کلو میٹر یو سی بیو ر مو ضع جیوڑہ میں لا یا گیا ،ڈا کٹر عثمان بغیر شا دی تھا دو سرے دہشتگرد ارشد مہر بان کی دو بیٹیا ں ایک بیٹا اور ایک بیو ی ہے دو نو ں خاندانوں نے فی حا ل کسی قسم کا اپنی طرف سے مو قف دینے سے انکا رکیا ہے ۔