”مسلم لیگ ن میں دراڑیں پڑ چکیں،،40سے زائد اراکین نے ساتھ چلنے کی یقین دہانی کرا دی ہے ، ذوالفقار کھوسہ
پنجاب میں غیر معمولی کرپشن جاری ہے جس کی کڑیاں شہباز شریف سے ملتی ہیں ،ٹھوس شواہد کے باوجود صوبائی وزیر کو بے گناہ قرار دیا گیا، کسی اورپارٹی میں نہیں جارہا بلکہ مسلم لیگ کا ہی تشخص بحال کروں گا،میاں برادران کس منہ سے منائیں گے اب پانی سر سے گزر گیا، ذاتی نہیں اصولی اختلاف ہے ،پارٹی کو خاندانی تسلط سے نجات دلانے کیلئے مرتے دم تک کوششیں جاری رکھوں گا۔ناراض لیگی رکن ذوالفقار کھوسہ
ہفتہ 20 دسمبر 2014 22:10
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض سنیئر راہنماذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے آدھے سے زیادہ اراکین اسمبلی نواز شریف اینڈ برادرکے رویے اور پالیسیوں پر شدیدتحفظات رکھتے ہیں لیکن وہ مصلحتا ان کے ساتھ چلنے پر مجبور ہیں ،پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں ناراض لیگی اراکین کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں اس وقت تک 40سے زائد اراکین نے ساتھ چلنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی ملاقات میں گفتگوکے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کی ملک بھر میں مضبوط جڑیں ہیں لیکن کچھ عرصہ سے اس جماعت کو ایک خاندانی جماعت بنادیا گیا ہے جس پر اصل مسلم لیگیوں کو شدید تحفظات ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے مسلم لیگ ن سے خاندانی تسلط ختم کرنے کیلئے کوششو ں کا آغاز کیا ہے اس سلسلے میں ملک بھر کے دورے کیے ہیں اس دوران مسلم لیگیوں کی اکثریت میاں بردران سے نالاں دکھائی دی ہے جس کی بنیادی وجہ پارٹی میں امپورٹیڈلوگوں کو لاکر اہم عہدوں پر بٹھا دینا ہے اور پارٹی کے اصل کارکنوں اوراراکین کو نظر انداز کرنا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.