سعودی فورسز کی عوامیہ کے علاقے میں کاروائی، 4 عسکریت پسندوں ہلاک

ہفتہ 20 دسمبر 2014 22:03

سعودی فورسز کی عوامیہ کے علاقے میں کاروائی، 4 عسکریت پسندوں ہلاک

ریا ض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء ) سعودی سکیورٹی فورسز نے ایک مسلح جھڑپ کے دوران چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق یہ جھڑپ عوامیہ شہر میں ہوئی۔

(جاری ہے)

سعودیہ کی سرکاری نیوز ایجنسی SPA کے مطابق سکیورٹی فورسز نے عوامیہ میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ اس نیوز ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والے گزشتہ اتوار کو ایک سکیورٹی اہکار کی ہلاکت میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :