مولوی عبد العزیز کے خلاف ریاست پاکستان سے غداری کا مقدمہ چلایا جائے،صاحبزادہ محمدحامد رضا ،

سیاسی اور عسکری قیادت پر مشتمل نیشنل سکیورٹی کونسل تشکیل دی جائے،قاتلوں اور دہشت گردوں کو پھانسی دینے سے اسلام کے قانونِ قصاص پر عمل ہو رہا ہے، سزائے موت ملکی قانون اور خدا کے حکم کا تقاضا ہے،۔ دہشت گردوں کی پھانسیاں دہشت گردوں سے نجات کا ذریعہ بنیں گی، دہشتگردوں کو سرے عام عوامی مقامات پر پھانسی دی جائے، چیئرمین سنی اتحاد کونسل

ہفتہ 20 دسمبر 2014 21:41

مولوی عبد العزیز کے خلاف ریاست پاکستان سے غداری کا مقدمہ چلایا جائے،صاحبزادہ ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ محمدحامد رضا نے کہا ہے کہ مولوی عبد العزیز کے خلاف ریاست پاکستان سے غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ سیاسی اور عسکری قیادت پر مشتمل نیشنل سکیورٹی کونسل تشکیل دی جائے۔قاتلوں اور دہشت گردوں کو پھانسی دینے سے اسلام کے قانونِ قصاص پر عمل ہو رہا ہے۔ سزائے موت ملکی قانون اور خدا کے حکم کا تقاضا ہے۔

دہشت گردوں کی پھانسیاں دہشت گردوں سے نجات کا ذریعہ بنیں گی۔ دہشتگردوں کو سرے عام عوامی مقامات پر پھانسی دی جائے۔ حکومت دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ رکھنے والوں کے لیے گوشہٴ جیل تیار کرے۔ حکمران دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جرأت دکھائیں یا گھر جائیں۔ ان نرسریوں کو بند کیا جائے جہاں پر انتہاپسندوں کی ذہن سازی کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

مذہبی شدت پسندی کی ہر شکل کو مٹا دیا جائے۔

دہشت گردی کا خاتمہ طالبان کی مذمت نہیں مرمت سے ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے جہاد میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔ طالبان موت کے وحشی سوداگر ہیں۔ حکومت تمام مکاتب فکر کے مفتیانِ کرام کا اجلاس بلا کر دہشت گردی، انتہاپسندی اور خودکش حملوں کے خلاف اجتماعی فتویٰ جاری کروائے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو کچلنے کے لیے ہر انتہائی قدم اٹھایا جائے۔ دہشت گردی کے خاتمے کی قومی جدوجہد میں ریاست اور پاک فوج کا ساتھ دیں گے۔ بے گناہ بچوں کی شہادتیں دہشت گردوں کی موت ثابت ہوں گی۔ انسداد دہشت گردی کی قومی پالیسی کی تشکیل کے مشاورتی عمل میں پارلیمنٹ سے باہر کی جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے۔ دہشت گردوں کی فنڈنگ کے تمام ذرائع بند کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :