سیکیورٹی وجوہات، اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی پیر سے ایک ہفتہ کیلئے بند کر دی گئی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 21:38

سیکیورٹی وجوہات، اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی پیر سے ایک ہفتہ کیلئے ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء ) سیکیورٹی وجوہات کے باعث اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی پیر سے ایک ہفتہ کیلئے بند کر دی گئی ہے یونیورسٹی میں چھٹیوں کے متعلق انتظامیہ کی طرف سے باضابطہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے اور حساس اداروں کی جانب سے تعلیمی اداروں پر کاروائی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے لہذا سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یونیورسٹی 22دسمبر سے 28دسمبر تک بند رہی جس کی تحریری اطلاع اور تمام متعلقہ شعبہ جات کو تحریری اطلاع تمام شعبہ جات کو کر دی گئی ہے ۔ یونیورسٹی سے چھٹیوں کی اطلاع ملتے ہی ہاسٹل میں رہائش پزیر سینکڑوں طلباء وطالبات اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں