دہشت گردوں کا واحد علاج مکمل خاتمہ ہے،دہشت گردی کو 100 فیصد ختم کیاجائیگا ‘صدر ممنون حسین

ہفتہ 20 دسمبر 2014 17:02

دہشت گردوں کا واحد علاج مکمل خاتمہ ہے،دہشت گردی کو 100 فیصد ختم کیاجائیگا ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) صدر مملکت ممنوں حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا واحد علاج مکمل خاتمہ ہے،دہشت گردی کو 100 فیصد ختم کیاجائیگا ،گونر ہاؤس پشاور میں گفتگو کرتے ہو ئے ممنوں حسین نے پشاور سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی مسلمان کسی دوسرے مسلمان کا اس طرح قتل نہیں کرسکتا،دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہوگئی ہے،قوم متفق ہے کہ دہشت گرد رعایت کے مستحق نہیں دہشتگردی کے واقعات خرابیاں دور کرنے کا موقع بنتے ہیں۔

انہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے موثر قانون سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے متاثر ہونیوالا ملک ہے ۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ حکومت اس لعنت پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے اور جلد اس پر مکمل قابو پالیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایک دوسرے سے مکمل تعاون کر رہے ہیں اور افغان صدر اشرف غنی خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں۔

آپریشن ”ضرب عضب“ کے حوالے سے صدر ممنون حسین نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اس ارادے کے ساتھ شروع کیا گیا کہ اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور ایک بھی دہشت گرد کو نہ چھوڑا جائے جبکہ سانحہ پشاور کے بعد اب اس میں کوئی کمی نہیں رکھی جائے گی اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی۔اس سے پہلے صدر مملکت کو فاٹا اور خیبر پختونخوا میں قیام امن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ‘ دورہ سی ایم ایچ کے دوران صدر ممنون حسین نے سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کی۔ ممنون حسین نے بچوں کو جرات اور حوصلے پر خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :