فیصل آباد ، احتجاج کے دوران ناولٹی پل پر فائرنگ میں مطلوب 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 19 دسمبر 2014 23:17

فیصل آباد ، احتجاج کے دوران ناولٹی پل پر فائرنگ میں مطلوب 3 ملزموں کو ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے فیصل آباد میں احتجاج کے دوران ناولٹی پل پر فائرنگ میں مطلوب 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس نے تینوں ملزموں الیاس عرف طوطی، عمران عرف حافظ اور عثمان عرف چھینی کی گرفتاری ظاہر کر دی سی پی او فیصل آباد سہیل تاجک نے بتایا کہ ملزمان سے میرٹ پر تفتیش کریں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے الیاس طوطی کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :