سزائے موت کے 2قیدی سولی چڑھ گئے ،پنجاب میں 12،سندھ میں 2کوآج پھانسی دیئے جانے کاامکان،

عقیل عرف ڈاکٹرعثمان اورارشدمہربان کی موت کی تصدیق،راولپنڈی پولیس آج میتیں لیکرلواحقین کے حوالے کریگی، انصاف کے تقاضے پورے ہوگئے،پرویزمشرف

جمعہ 19 دسمبر 2014 23:03

سزائے موت کے 2قیدی سولی چڑھ گئے ،پنجاب میں 12،سندھ میں 2کوآج پھانسی دیئے ..

فیصل آباد،کراچی،سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) فیصل آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں مشرف اورجی ایچ کیوکوحملہ کیس کے 2ملزمان ڈاکٹرعثمان اورارشدمہربان کوسولی پرلٹکادیاگیا،ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی ،سکھرجیل میں 2قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے ،لاہورمیں 4مجرموں کوآج پھانسی دیئے جانے کاامکان ،مزیدکے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں ،سابق صدرپرویزمشرف کاکہناہے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوگئے ،مجرموں کوپھانسی دینااچھااقدام ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جمعہ کی شب فیصل آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں ڈاکٹرعثمان اورارشدمہربان کوپھانسی دیدی گئی ہے اورسولی پرلٹکائے جانے کے بعدڈاکٹرنے دونوں کی اموات کی تصدیق کردی ہے ،دہشتگردارشدمہربان دسمبر2003ء میں سابق صدرپرویزمشرف پرحملے میں ملوث تھاجبکہ عقیل عرف ڈاکٹرعثمان سرجن جنرل مشتاق احمدبیگ پرقاتلانہ حملے ،پرویزمشرف پرحملے میں ملوث تھااورمارچ2009ء میں لاہورمیں سری لنکاکی ٹیم پرحملے کامنصوبہ سازتھاعقیل عرف ڈاکٹرعثمان شمالی وزیرستان فرارہوگیااس مجرم نے امجدفاروقی گروپ سے مل کرجی ایچ کیوپرحملے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی دونوں مجرموں کوفوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی اورآرمی چیف نے رحم کی اپیلیں مستردہونے کے بعدڈیتھ وارنٹ پردستخط کئے تھے ،سولی پرلٹکائے جانے والے دونوں دہشتگردوں کی میتیں ہفتہ کے روزتھانہ آراے بازارراولپنڈی کے سپردکی جائیں گی اورراولپنڈی پولیس میتوں کولواحقین کے حوالے کریگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پھانسی پرچڑھنے سے قبل دونوں مجرم سخت گھبرائے ہوئے تھے جوحکام سے معافیاں بھی مانگتے رہے دوسری جانب سکھرکی سنٹرل جیل میں قیدکالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں اورعدلات کی جانب سے جیل حکام کووارنٹ موصول ہوچکے ہیں ان مجرموں کی رحم کی تمام اپیلیں مستردہوچکی ہیں انہیں سکھرجیل میں پھانسی دی جائے گی ،ادھرمحکمہ داخلہ پنجاب کاکہناہے کہ 8مزیددہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ 4دہشتگردوں کے وارنٹ پہلے ہی جیل حکام کے پاس ہیں ان تمام مجرموں کی رحم کی اپیلیں مستردہوچکی ہیں اورانہیں کسی بھی وقت پھانسی دی جاسکتی ہے ان دہشتگردوں کوکوٹ لکھپت جیل لاہور،فیصل آباد،بہاولپوراوراڈیالہ جیل راولپنڈی میں پھانسی دی جائے گی محکمہ داخلہ کاکہناہے کہ پنجاب میں 18سے20دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ ایک دوروزمیں جاری ہوں گے جبکہ 14دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں صدرمملکت کے پاس ہیں دوسری جانب سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ آج پاکستان میں انصاف کے تمام تقاضے پورے ہوئے ہیں ،مجرموں کوپھانسی دیاجانااچھااقدام ہے پھانسی کی سزاوٴں پرعملدرآمدکے بعدجرائم میں کمی واقع ہوگی اورجرائم پیشہ افرادکوخوف ہوگا

متعلقہ عنوان :