قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے وفاقی دارالحکومت سے داعش کیلئے کام کرنیوالا شخص گرفتار کرلیا، ذرائع ،

اسداللہ کوکھنہ پل کے قریب سے حراست میں لیاگیا،وفاقی دارالحکومت اسلا م آباد میں داعش کیلئے وال چاکنگ اور موبائل پیغام جاری کرنے کا کام کررہاتھا ، خفیہ اداروں نے مکمل شواہد ملنے کے بعد مذکورہ شخص کو اس کے گھر سے حراست میں لیا

جمعہ 19 دسمبر 2014 22:17

قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے وفاقی دارالحکومت سے داعش کیلئے کام کرنیوالا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے وفاقی دارالحکومت سے داعش کیلئے کام کرنیوالا شخص گرفتار کرلیا ، اسداللہ جسے کھنہ پل کے قریب سے حراست میں لیاگیاہے وفاقی دارالحکومت اسلا م آباد میں داعش کیلئے وال چاکنگ اور موبائل پیغام جاری کرنے کا کام کررہاتھا ۔ خفیہ اداروں نے مکمل شواہد ملنے کے بعد مذکورہ شخص کو اس کے گھر سے حراست میں لیا۔

انتہائی معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے ابھی تحقیقات جاری ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ اس سے قبل لاہورسے بھی داعش کیلئے کام کرنیوالے ایک شخص کو گرفتار کیا جاچکاہے قانون نافذ کرنیوالے ادارے گرفتار ملزمان کے ذریعے پورے ملک میں موجود اعش کے نیٹ ورک تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے گرفتار ہونیوالے اسد اللہ نامی شخص کے بارے میں وفاقی پولیس کے ایک اعلیٰ افسرنے بھی تصدیق کی ہے اور ”آن لائن“ کو بتایا کہ ایک مشترکہ آپریشن میں اسد اللہ کو گرفتار کیاگیا۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل داعش کی حمایت میں جامعہ حفصہ کی طالبات کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس پر چہ مگوئیاں ہورہی ہیں اور اس سلسلے میں انتظامیہ بھی تحقیقات کررہی ہے جبکہ اسی معاملے پروضاحت کیلئے مولانا عبدالعزیز اور ام حسان کے بیانات بھی شائع ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :