ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت سے ہردردمند دل کو صدمہ پہنچا، نریندرمودی،

پشاورکے واقعے پر بھارتی شہری پاکستانیوں سے کم غمزدہ نہیں ، بھارتی وزیر اعظم

جمعہ 19 دسمبر 2014 21:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) )بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت پر رہائی سے دنیابھرمیں ہردردمند دل رکھنے والے انسان کو صدمہ پہنچا  پشاورکے واقعے پر بھارتی شہری پاکستانیوں سے کم غمزدہ نہیں۔بھارتی لوک سبھامیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت پررہائی کے بارے میں بھارتی تشویش سے آگاہ کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی سے دنیابھرمیں ہر دردمند دل رکھنے والے کو صدمہ پہنچا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ پیرکواس حوالے سے باضابطہ بیان جاری کریں گی۔بھارتی وزیراعظم نے کہاکہ پشاور کے واقعے پر بھارتی شہری پاکستان سے کم افسردہ نہیں ،یہاں بھی ہربھارتی کی آنکھوں میں آنسو ہیں۔ بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے پاکستان سے ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔