واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعد خودکش دھماکہ کرنیوالے اصل ملزم کی شناخت ہوگئی،
خودکش بمبار کا تعلق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند سے ہے،23سالہ خود کش بمبار حنیف اللہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے واہگہ پہنچا
جمعہ 19 دسمبر 2014 21:00
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعد خودکش دھماکہ کرنے والے اصل ملزم کی شناخت ہوگئی،خودکش بمبار کا تعلق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند سے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 23سالہ خود کش بمبار حنیف اللہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے واہگہ پہنچا ۔اسے خود کش جیکٹ الگ سے وہاں پہنچائی گئی ۔
(جاری ہے)
مزید بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر تین افراد اسکی نگرانی پر موجود تھے جودھماکے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حنیف اللہ دو سال قبل گھر سے غائب ہو ااور اسکے بعد افغانستان چلا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران ملزم کے رشتہ داروں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ 3نومبر کو واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعد شرکا جونہی باہر نکلے تو خودکش حملہ آور نے خود کو بارودی مواد سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 59افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.