سنجاوی ،کالعدم تحریک طالبان ،حساس اداروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،نائب امیر سمیت8طالبان ہلاک

جمعہ 19 دسمبر 2014 20:17

سنجاوی ،کالعدم تحریک طالبان ،حساس اداروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،نائب ..

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں کالعدم تحریک طالبان اور حساس اداروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ٹی ٹی پی کے بلوچستان کے نائب امیر سمیت 8طالبان ہلاک ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی کہ وزیرستان میں آپریشن شروع ہونے کے بعد ٹی ٹی پی کے کچھ ارکان ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی چوتیر کے قریب ایک گھر میں موجود ہیں اور صوبے کے کسی بھی علاقے میں دہشتگردی کرنے کیلئے تیاری کررہے ہیں جس پر حساس اداروں نے ایف سی کیساتھ ملکر چوتیر کے مقام پرگذشتہ شب ایک گھر پر چھاپہ مارا جیسے ہی چھاپہ مارا گیا ٹی ٹی پی کے اہلکاروں نے حساس اداروں اور ایف سی پر فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ سے ٹی ٹی پی بلوچستان کے صوبائی نائب امیر نجیب اللہ سمیت 8ٹی ٹی پی کے اہلکار ہلاک ہوگئے دونوں جانب سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا تمام ٹی ٹی پی کے ہلاک ہونیوالیاہلکاروں کو سنجاوی کے ہسپتال میں رکھ دیا گیا ہے اور ضلع زیارت کے مختلف علاقے سنجاوی ،چوتیر اور ارد گرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :