دہشت گردی کے خلاف ایکشن پلان پارلیمانی کمیٹی کا پہلااجلاس آج ہوگا
جمعہ 19 دسمبر 2014 12:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر 2014ء)دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان بنانے کی خاطر پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہورہاہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی صدارت میں بننے والی کمیٹی میں لگ بھگ تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمایندگی شامل ہے۔ سانحہ پشاور کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا کہ ایک ہفتے میں ایکشن پلان بنالیا جائے۔ اس ایکشن پلان کو بنانے کے لیے وزیر داخلہ چودھری نثار کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمایندگی ہوگی ۔اس پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسلام آبادمیں ہوگا کمیٹی کے لیے اب جن پارٹیوں نے اپنے نمایندوں کےنام بھیج دیئے ہیں۔
(جاری ہے)
ان میں تحریک انصاف سے شیریں مزاری ،اے این پی سے افرا سیاب خٹک، پیپلز پارٹی سے رحمان ملک اور قمر زمان کائرہ، متحدہ قومی موومنٹ سے ڈاکٹر فاروق ستار اوربابر غوری، جے یو آئی ف سے اکرم خان درانی جماعت اسلامی سے صاحبزادہ طارق اللہ ،قومی وطن پارٹی سے انیسہ زیب طاہر خالی، مسلم ليگ ضيا کے اعجاز الحق شامل ہيں۔
فاٹا کی نمایندگی غازی گلاب جمال کے ساتھ ایک اور رکن پارلیمنٹ کو بھی مل سکتی ہے ۔عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید مسلم لیگ ق سے مشاہد حسین بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے محمود خان اچکزئی کانام تجویز کیا جاسکتاہے۔ کمیٹی میں قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس اداروں کے حکام بھی شامل ہوں گے ۔کمیٹی دہشت گردی کے خلاف ایکشن پلان تیار کرکے ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کوبھجوائے گی ۔مزید اہم خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.