افغان صدر نے تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کیخلاف کاروائی کا حکم دیدیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 00:19

افغان صدر نے تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کیخلاف کاروائی ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر۔2014ء) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان فورسز کو تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اشرف غنی نے حکم جاری کیا ہے کہ طالبان رہنماءکو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کیا جائے تا کہ اس کو اس نے جرائم کیلئے سزا دی جا سکے۔ واضح رہے ملا فضل اللہ افغانستان کے صوبے کنڑ میں روپوش ہے اور متعدد دہشت گرد کاروائیوں میں پاکستان کو مطلوب ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان میں اس کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔