چیف جسٹس آف پاکستان کادورہ سی ایم ایچ،زخمی بچوں کی عیادت

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) چیف جسٹس آ ف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے کو ر کمانڈ ر لیفٹیننٹ جنرل کے ہمراہ نے سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج 16دسمبر کے آرمی سکول کے دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آ ف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے بچوں کے خاندانوں سے بھی تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی۔