وزیراعظم پہلے مرحلے میں طالبان دہشت گردوں کو پھانسی دیں: الطاف حسین

بدھ 17 دسمبر 2014 23:51

وزیراعظم پہلے مرحلے میں طالبان دہشت گردوں کو پھانسی دیں: الطاف حسین

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر۔2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ سزائے موت پر عمل درآمد پہلے طالبان دہشتگردوں کے خلاف کیا جائے۔ دہشت گردوں پشاور میں سفاکیت کی انہتا کر دی ہے۔ سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کی غائبانہ نماز جنازہ لال قلعہ گراونڈ کراچی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ایم کیو ایم کے کارکنوں اور رہنماوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کے بعد دعائیہ تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پشاور میں دہشت گردوں نے سفاکیت کی انتہا کی ہمیں معصوم بچوں کی قربانیوں کو راہیگاں نہیں جانے دینا چاہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے اجلاس کی پہلی بریفنگ میں طالبان کا نام نہیں لیا گیا۔ پھانسی کے اصل حقدار کو ہی تختہ دار پر چڑھانا ہوگا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا ملک میں نئے چھوٹے صوبے بنائیں جائیں کیونکہ اتنا بڑا ملک صرف چار وزراء اعلی سے نہیں چل سکتا۔