تحریک انصاف نے 126دن کے طویل ترین احتجاجی دھرنے کو ملک کے وسیع ترمفاد میں ختم کردیا
وزیراعظم نوازشریف آگے بڑھیں گے ،،غیرجانبدارجوڈیشل کمیشن قائم کرکے 2013ء کے انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی تحقیقات کرائیں، بحران ختم ہو جائیگا ،عمران خان، تحریک انصاف ملک بند کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،کسی صورت انصاف کے بغیر آرام سے نہیں بیٹھیں گے ،حکومت پیچھے ہٹی تو ان کیلئے ملک چلانا مشکل ہوجائیگا ،وقت ثابت کریگا کہ دھرنوں کی وجہ سے نیاپاکستان بنا،دھرنے کے شرکاء سے خطاب
بدھ 17 دسمبر 2014 21:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 126دن کے طویل ترین احتجاجی دھرنے کو ملک کے وسیع ترمفاد میں ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے اس امید کااظہار کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف آگے بڑھیں گے غیرجانبدارجوڈیشل کمیشن قائم کرکے 2013ء کے انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی تحقیقات کرائیں، بحران ختم ہو جائیگا،تحریک انصاف ملک بند کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے کسی صورت انصاف کے بغیر آرام سے نہیں بیٹھیں گے حکومت پیچھے ہٹی تو ان کیلئے ملک چلانا مشکل ہوجائیگا وقت ثابت کریگا کہ دھرنوں کی وجہ سے نیاپاکستان بنا۔
بدھ کو دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ میں سانحہ پشاور کے زخمی بچوں کو ہسپتال میں ملا ان سے بات چیت کی کبھی اپنی زندگی میں نہیں دیکھا کہ سکول کے بچوں کو منصوبہ بندی کرکے مارا گیا ہو امریکہ جیسے ملکوں میں سنتے تھے کہ کوئی شخص پاگل ہوکر بچوں کو مارتاہے لیکن منصوبہ بندی کے ذریعے کوئی ایسا نہیں کرتا میں بھی باپ ہوں اپنے بچوں کاسوچتا ہوں کہ میرے بچوں کو کوئی مارے تو میں ذمہ داروں سے لڑونگا لیکن بچوں کو کیسے مارسکتا ہوں آرمی پبلک سکول کی طرف سے وزیراعظم نوازشریف نے کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت دی پہلے سوچا کہ چار ماہ میں ہمارے ساتھ جو گزری نہ جاؤں یہاں پر لوگوں کو اٹھا اٹھا کرتھانوں میں پھینکاگیا ان پر تشدد کیاگیا ٹیئر گیس استعمال کی گئی جہلم گوجرانوالہ ،فیصل آباد میں ہمارے ساتھ جو ہوا جبکہ پرامن احتجاج ہمارا حق تھا ایک دل تھا کہ کانفرنس میں نہ جاؤں غصہ بڑاتھا پھر سوچا کہ میرے ملک کیلئے کیابہتر ہے اوروقت کاتقاضا ہے کہ جنہوں نے یہ سب کچھ کیا قوم ملکر ان کامقابلہ کرے اس لئے کانفرنس میں شرکت کی انہوں نے کہاکہ کانفرنس میں حکومت کو اپنے پورے تعاون کی یقین دہانی کرائی وقت کاتقاضاہے کہ ہم اکٹھے ہوں دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے ہرطرح کی مدد دینے کو تیارہیں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں تحریک انصاف بھی شرکت کرے گی انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ عام جنگ نہیں جب کوئی لڑنے آئے تو ان کے دل جیت لئے جائیں تو جنگ جیت سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے چار ماہ ایک ہفتہ اس لئے دھرنادیا کہ سب جانتے ہیں کہ2013ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی انصاف لینے کیلئے ہم نے قانون کے تمام تقاضے پورے کئے الیکشن کمیشن گئے ٹریبونل گئے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو کہا کہ چار حلقے کھول دیں انہوں نے کہاکہ میرے پاس بیس ہزار کیسز ہیں جس ملک میں مینڈیٹ چوری ہو اس سے بڑا سانحہ کیا ہوسکتاہے اس کے بعد پارلیمنٹ گئے وہاں کہا کہ چار حلقے کھولیں چار حلقوں کی تحقیقات کرائیں اورملوث لوگوں کوسزائیں دیں ورنہ پھرآئندہ الیکشن میں دھاندلی کامقابلہ ہوگا جس طرح آج کراچی میں ٹارگٹ کلرزکو سزا نہیں ملتی کس طرح ٹارگٹ کلنگ ختم ہوگی اورکرپشن کرنیوالوں کو سزا نہیں ملتی تو اس سے کیسے کرپشن ختم ہوگی اسی طرح انتخابات میں دھاندلی کرنیوالوں کو سزا نہیں ملے گی تو ملک میں صاف شفاف انتخابات کیسے ہونگے 11مئی 2014ء کو ڈی چوک پرجلسہ ہوا اور کہاکہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو سڑکوں پرآنے کیلئے مجبور ہونگے لیکن حکومت نے کچھ نہیں کیا مجبور ہوکر 14اگست کو دھرنے کیلئے نکلے آج126 دن ہوگئے ہم نے نوازشریف کے استعفے کامطالبہ کیا کیونکہ دھاندلی کاجس کوبراہ راست فائدہ پہنچا ہو اسے چاہیے کہ جب تحقیقات شروع ہوں تووہ مستعفی ہوجائیں ہم اس مطالبے سے پیچھے ہٹے اورکہاکہ دھرنابھی جاری رہے اورتحقیقات بھی ہوں پھرآخر میں آکر ہم نے شہر بند کئے اورکامیابی سے شہربندکئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے پاس سٹریٹ پاور ہے چارماہ میں پارٹی ایسے پھیلی ہے کہ کسی بھی وقت شہروں کو بند کرسکتے ہیں لیکن اس وقت ملک کو یکجہتی کی ضرورت ہے میری اٹھارہ سال کی سیاست ایک طرف اور چارماہ کی سیاست ایک طرف۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.