پشاور میں بچوں کو خون میں نہلانے کے بعد طالبان نے خوفناک ترین دھمکی دے دی
بدھ 17 دسمبر 2014 19:35
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17دسمبر۔2014ء) تحریک طالبان نے آرمی کے سکولوں اور ان کے زیر سایہ چلنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے نامعلوم مقام سے اُردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور حملے میں ایم ایس جی سپیشل گروپ کے دستے نے حصہ لیا، اس جگہ کا انتخاب اس مقصد کیلئے کیا گیا تا کہ ان کے والدین کو دُکھ دیا جا سکے، جو ہمارے بچوں کو جیٹ طیاروں کے ذریعے نشانہ بنا رہے ہیں ، انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ آرمی کی تنصیبات سے دور رہیں ، کیونکہ وہ ہمارے نشانے پر ہیں ، اس کیلئے ہم نے ایم ایس جی کے سپیشل دستے تیار کر لئے ہیں ، غیر ملکی حملہ آوروں کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور پاکستانی تھے اور ہم نے حملے کی ساری منصوبہ بندی پاکستان میں ہی کی ، اس کی ویڈیو بھی تیار کی ہے جو 10دنوں میں میڈیا کو جاری کر دی جائے گی، وزیراعظم کے پھانسی پر عملدرآمد سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پھانسیوں سے ہم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، کیونکہ پاکستانی ادارے ہمارے ساتھیوں کو پہلے ہی بے دردی سے قتل کر کے سڑکوں پر پھینک رہے ہیں ، پھانسی اور ماورائے عدالت قتل میں کوئی فرق نہیں ۔
مزید اہم خبریں
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.