طالبان نے خونی درندوں کی مزید تصاویر جاری کر دیں
بدھ 17 دسمبر 2014 18:43
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر۔2014ء) پشاور کے سکول میں دہشت گردی برپا کرنے والے خونی درندوں کی مزید تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں جن میں ان کو حملے کرنے سے کچھ عرصہ قبل بھاری اسلحہ کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
(جاری ہے)
یہ تصاویر دہشت گرد طالبان گروہ کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے بین الاقوامی میڈیا کو ارسال کی گئی ہیں جن میں چھ دہشت گرد وں کوہاتھ میں جدید اسلحہ لے کر ’کلمہ طیبہ‘ کے بینر کے نیچے دکھایا گیا ہےاور ان کی تصاویر نامعلوم مقام پر اتاری گئی ہیں،یہ بھی علم ہوا ہے کہ یہ تصاویرپشاور سکول پر حملہ کرنے سے کچھ دن قبل لی گئی ہیٰں۔
دہشت گرد وں کے ترجمان خراسانی کا کہنا ہے کہ یہ حملہ پاکستانی فوج کو سبق سکھانے کے لئے کیا گیا ہے ،ترجمان نے پاکستانی عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوج سے اپنے آپ کو دور کر لیں ورنہ اس طرح کے حملے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس دہشت گردی اور بربریت کا حکم ملا فضل اللہ عرف ملا ریڈیوکی جانب سے جاری کیا گیا ہے جو اس وقت افغانستان میں چھپا ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.