معصوم بچوں کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، افغان صدر سے مثبت بات چیت ہوئی : وزیراعظم نواز شریف
بدھ 17 دسمبر 2014 13:26
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ افغان صدر اشرف غنی سے بھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تعمیری بات چیت ہوئی ، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو کافی حدتک ختم کردیاگیاہے ، دنیا کی تاریخ میں ایسی وحشت اور سفاکیت کی مثال نہیں ملتی ، معصوم بچوں کا قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ گورنر ہاﺅس میں پارلیمانی رہنماﺅں کے اجلاس میں شہداءکے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی اور وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہاہے کہ پاکستان نے بہت قربانیاں دیں ، رائیگاں نہیں جائیں گی ، دہشتگردوں کو ختم کرکے ملک میں امن قائم کرکے دم لیں گے ،ہم سب امن وامان کے خوہاں ہیں ۔
اُن کاکہناتھاکہ امن کوایک موقع دینے کے لیے مذاکرات شروع کیے تھے ، لیکن اس کے نتائج سب کے سامنے ہیں ،اِسی دوران اُتارچڑھاﺅ آتارہا اور کراچی ایئرپورٹ پر حملہ ہوگیا۔(جاری ہے)
بہت سوچ بچار کے بعد ضرب عضب شروع کیا اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو کافی حدتک ختم کردیاگیااور آج پھر ایک نہایت اہم مسئلے پر اکٹھے ہوئے ہیں ، شہید ہونیوالے بچوں کے چہرے سامنے رکھ کر آپریشن جاری رہے گا۔
وزیراعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ دہشتگردی سے متعلق افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس دوران تعمیری بات چیت ہوئی ،دونوں ممالک کی قیادت ایک دوسرے کے ملک میں ہونیوالی دہشتگردوں کی کارروائی کی مذمت کی ، اُنہیں کہاتھاکہ اللہ نے آپ کو موقع دیا اور مل کر خطے کودہشتگردی سے پاک کریں جس پر اُنہوں نے اتفاق کیا۔ دونوں ممالک میں تعلقات کے نئے بات کا آغاز ہوا اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا عمل طے پایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.