پاکستان کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ، آٹھ عسکریت پسند ہلاک

بدھ 17 دسمبر 2014 11:59

پاکستان کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ، آٹھ عسکریت پسند ہلاک

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) پاکستانی سرحدی علاقہ کے قریب صوبہ ننگر ہار سے انیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع علاقہ شہرزار امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان پر چار میزائل داغے گئے جس سے مکان میں موجود سولہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

افغانستان کے سرکاری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں تحریک طالبان کے آٹھ کمانڈر بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کے قریبی رشتہ دار نور اللہ محسود اور سابقہ خودکش ونگ کے کمانڈر قاری حسین کا محمد حسین بھی ہلاک ہونیوالوں میں شامل ہے۔