آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سی ایم ایچ کا دورہ ، زخمی طلباءسے ملاقات

منگل 16 دسمبر 2014 00:11

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سی ایم ایچ کا دورہ ، زخمی طلباءسے ملاقات

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور سانحہ پشاور کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد زخمی طالبہ نے آرمی چیف سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زخموں کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں ۔زخمی طالبہ نے آرمی چیف سے کہا کہ ہمیں بھی ضرب عضب کا سپاہی سمجھا جائے اور ملک بچانے کے لیے دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیں۔انہوں نے جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو بالکل بھی نہ چھوڑا جائے اور ان سے ملک کو بچایا جائے۔