پشاور،ہسپتالوں میں خون عطیات کی اپیلوں کے بعدشہری وطلباء کی بڑی تعدادہسپتال پہنچ گئی

منگل 16 دسمبر 2014 23:16

پشاور،ہسپتالوں میں خون عطیات کی اپیلوں کے بعدشہری وطلباء کی بڑی تعدادہسپتال ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) پشاورکے ہسپتالوں میں خون کی عطیات کی اپیلوں کے بعدشہری اورطلباء کی بڑی تعدادہسپتال پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

آرمی پبلک سکول پردہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں بچوں کی ایک بڑی تعدادزخمی ہوئیں جنہیں پشاورکے لیڈی ریڈنگ ہسپتال اورسی ایم ایچ طبی امدادکیلئے منتقل کیاگیاتاہم اس قدربڑے واقعے کے بعدہسپتالوں کے بلڈبینکوں میں خون کی کمی رہی جس کیلئے ہسپتال انتظامیہ نے شہریوں سے اپیلیں کیں کہ جس پرشہریوں کیساتھ طلباء وطالبات ،سیاسی پارٹیوں کے کارکنان کی ایک بڑی ہسپتالوں کوپہنچ گئے اورخون عطیہ کیاتاہم بعدازاں خون عطیہ کرنیوالوں کی تعداداس قدربڑھ گئی کہ ہسپتال انتظامیہ نے شہریوں کوواپس کردیا۔

متعلقہ عنوان :