شمالی وزیرستان متاثرین کی اپنے گھروں کی واپسی کیلئے تیاری مکمل کرنے کااعلامیہ جاری ہوچکا ہے،بریگیڈئرکمانڈرمختیارخان

منگل 16 دسمبر 2014 23:12

شمالی وزیرستان متاثرین کی اپنے گھروں کی واپسی کیلئے تیاری مکمل کرنے ..

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء ) بریگیڈئرکمانڈرمختیارخان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان متاثرین کی اپنے گھروں کی واپسی کیلئے تیاری مکمل کرنے کااعلامیہ جاری ہوچکا ہے اورپاک فوج نے حکومت کوبھی متاثرین کی واپسی کامنصوبہ پیش کردیاہے اس سلسلے میں پاک فوج کی تیاریوں کوترتیب دیا جارہاہے مگرہمارے لئے یہ کوئی مسئلہ نہیں تاہم متاثرین کی واپسی حکومت ،آرمی چیف ،شمالی وزیرستان میں لڑنے والی فوج اورفاٹا کے حکام کے متفقہ فیصلہ کے بعد مرحلہ وار شروع کی جائے گی متاثرین کی واپسی ان علاقوں میں ترجیح ہے جہاں کم سے کم لڑائی اورکم سے کم نقصان ہوا ہومتاثرین کی واپسیکیلئے بنوں ائرپورٹ کے مقام پر کیمپ قائم کیاجائے گا جہاں اُنہیں میڈیکل وٹرانسپورٹ کی سہولیات اورحکومت کی طرف سے ملنے والی امدادی پیکج دیا جائے گا تاہم جن کا جہاں جہاں نقصان ہواہوگا ان کا الگ الگ معاوضہ دیاجائے گاان خیالات اظہار اُنہوں نے بنوں کے مختلف علاقوں میں رہائش پزیر شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز میں ایل سی ڈی ،ریسیور،ڈش اینٹیناوغیرہ کامکمل سامان تقسیم کرنے کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا بریگیڈئرمختیارخان نے کہا کہ آئی ڈی پیز میں ان سامان کے تقسیم کرنے کامقصد وزیرستان کے حجرہ کلچرکوبحال کرنا ہے تاکہ اس کے ذریعے اُنہیں پتہ چلے کہ حکومت اورپاک فوج ان کیلئے کیا کررہی ہے اوراپنے ملک کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے حالات سے آگاہی ہواورپروپیگنڈوں اورافواہوں کاقلع قمع ہوسکے اُنہوں نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے قبائلی عوام نے ملک وقوم کیلئے بیش بہا قربانی دی ہے اپنے گھروں سے بے گھرہوکر سخت گرمی اوراب سخت سردی کاسامنا کررہے ہیں اورحکومت پاک فوج کے ساتھ ملکر پورے خلوص کے ساتھ ان متاثرین کی بھرپورمددکررہی ہے لیکن شمالی وزیرستان میں فوج کے جانے سے ملک میں امن وامان کی صورت حال کافی بہترہوئی ہے اُنہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے عوام نے بارہ تیرہ سال قیدیوں کی زندگی گذاری ان لوگوں انسانوں کوذبح کرتے دیکھا سکولوں کو بموں سے اُڑاتے دیکھا خواتین گھروں میں بند کردی تھی اوروہ ہسپتال تک نہیں جاسکتی تھی جبکہ بازاروں میں بارود فروخت کرتے دیکھا اورپھرشمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے موقع پر متاثرین نے نقل مکانی کے دوران مصائب اورمشکلات اُٹھائے اب ہماری کوشش ہے کہ متاثرین کوواپسی میں مشکلات کاسامنانہ ہوجن علاقوں میں متاثرین کی واپسی کاپروگرام ترتیب دیا گیا ہے وہاں پرسیکورٹی کے ایسے انتظامات کئے گئے ہیں کہ یہ لوگ وہاں جاکر خوف محسوس نہیں کریں گے اور انہیں پھرنقل مکانی نہیں کرنی پڑیگی حکومت نے جیسے ہی متاثرین کی واپسی کاپروگرام بنایا ہم 24گھنٹے کی نوٹس پرمتاثرین کوواپس بھیجیں گے اورمتاثرین کوپُرامن وزیرستان میں لے جائیں گے

متعلقہ عنوان :