سانحہ پشاور، ہسپتال پہنچنے والے بچوں کو دیکھ کر ڈاکٹر اور نرسیں بھی رونا شروع ہوگئیں۔۔۔

علاج کرنے کیساتھ بچوں کی زندگی کیلئے بھی دعائیں مانگتے رہے

منگل 16 دسمبر 2014 22:03

سانحہ پشاور، ہسپتال پہنچنے والے بچوں کو دیکھ کر ڈاکٹر اور نرسیں بھی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں بچوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج میں مصروف ڈاکٹرز اور نرسیں زخمی بچوں کو دیکھ کر وہ بھی زار و قطار روتی رہیں ، ہسپتال عملہ طبی امداد فراہم کرنے کیساتھ ساتھ زخمی بچوں کی زندگی مانگنے کیلئے دعائیں مانگتا رہا ،جبکہ ہسپتال میں خون کی کمی کے اعلانات کے بعد سنکڑوں کی تعداد میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طالب علم خون عطیہ کرنے کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :