130سے زائد معصوموں کا خون، سیاستدانوں کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین موقع دے گیا

منگل 16 دسمبر 2014 22:03

130سے زائد معصوموں کا خون، سیاستدانوں کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین ..

پشاور(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16دسمبر۔2014ء) سانحہ پشاور کے140 سے زائد معصوم بچوں کے خون نے ایک بار پھر پاکستانی سیاست قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا موقع فراہم کر دیا ہے، سرنگوں پرچم کے سائے میں سیاسی جماعتیں کل گورنر ہاوٴس میں سر جوڑ کر بیٹھنے کیلئے تیار ہو گئیں ، پچھلے20ماہ سے جاری سیاسی بحران کا شکار اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے والے سیاسی جماعتیں پہلی بار 60ہزار سے زائد شہریوں کے خون کے حساب کیلئے مشترکہ حکمت عملی تیار کریں گے ، ان میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، جمعیت علمائے اسلام، پیپلز پارٹی، قومی وطن پارٹی ، جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر سیاسی و قوم پرست جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کل کے اجلاس سے قبل وزیراعظم نواز شریف کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات متوقع ہے، ملاقات کیلئے جماعت اسلامی کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں ایک بار پھر اپنی سیاسی دکان سجاتی ہیں یا ملک و قوم کو بحران سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :