پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں شہدائے پشاور کیلئے دعائے مغفرت ،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی،
آل پاکستان پرائیویٹ سکول فیڈریشن کا کل سکول بند رکھنے کا اعلان،چھ روز تک سوگ منایا جائے گا
منگل 16 دسمبر 2014 21:58
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں کل(بدھ )شہدائے پشاور کے لئے دعائے مغفرت کی جائے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ پوری قوم پشاور میں ہونے والے المناک سانحہ پر افسردہ ہے اور جاں بحق ہونے والے معصوم طلباء‘ اساتذہ اور دیگر سٹاف کے ورثاء کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکول فیڈریشن کے صدر مرزا کاشف بیگ نے آج تمام سکولز بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے چھ روز تک سوگ بھی منانے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں آج بروز( بدھ) صبح10.00 بجے گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور میں سانحہ پشاور میں اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے معصوم بچوں کی قربانی کے اعتراف میں دفاع وطن کے لئے اپنے عزم کی تجدید کے لئے لاہور کے تمام کالجوں کے اساتذہ اور طلبہ کے تعزیتی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.