دہشتگرد غیر ملکی لگ رہے تھے ، عربی بول رہے تھے، بڑی داڑھیاں تھیں، عینی شاہد طالب علم

منگل 16 دسمبر 2014 21:54

دہشتگرد غیر ملکی لگ رہے تھے ، عربی بول رہے تھے، بڑی داڑھیاں تھیں، عینی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16دسمبر۔2014ء)دہشتگردوں کی جانب سے پشاور میں آرمی سکول پر حملے کے عینی شاہد طالب علم نے بتایا کہ حملہ آوروں کی بڑی بڑی داڑھیاں تھیں ، غیر ملکی لگ رہے تھے اور عربی میں بات کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے عینی شاہد طالب علم نے بتایا کہ ٹیچر ہمیں فرسٹ ایڈ کے متعلق لیکچر دے رہے تھے کہ اچانک عقب سے ہوائی فائرنگ ہوئی تو ہم نے کلاس کے دروازے بند کر دیئے لیکن دہشتگرد دروازے توڑ کر کلاس میں داخل ہو گئے پہلے ہوائی فائرنگ کی اور بعد میں ایک ایک بچے کو مارتے رہے۔ عینی شاہد نے بتایا کہ دہشتگرد غیر ملکی لگ رہے تھے اور عربی میں بات چیت کر رہے تھے۔ اس نے بتایا کہ دہشتگردوں کی بہت بڑی بڑی داڑھیاں تھیں۔