Live Updates

لاہور کے احتجاجی جلسے میں خواتین اور میڈیا کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کی تفتیش کررہے ہیں،عمران خان،

پی ٹی آئی کے کارکن خواتین کے ساتھ بدتمیزی میں ملوث ہوئے تو ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی جائے گی ،پلان ڈی سے حکومت چلانا مشکل ہوجائے گا ، پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرت کرنے کے لیے تیارہے،آز ادی مارچ کے شرکاء سے خطاب

پیر 15 دسمبر 2014 23:17

لاہور کے احتجاجی جلسے میں خواتین اور میڈیا کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں ..

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے لاہور میں تحریک انصاف کے احتجاجی جلسے میں خواتین اور میڈیا کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کی تفتیش کررہے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے کارکن خواتین کے ساتھ بدتمیزی میں ملوث ہوئے تو ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی جائے گی ۔پی ٹی آئی کے پلان ڈی سے حکومت چلانا مشکل ہوجائے گا ۔

پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرت کرنے کے لیے تیارہے ۔ حکومت جوڈیشل کمیشن کا اعلان کرے تو پی ٹی آئی ملک بھر کو بند کرنے کی احتجاجی کال واپس لے سکتی ہے۔ اسلام آباد میں آز ادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا پی پی پی اور مسلم لیگ نواز کی پارٹنر شپ سے ملک کے ادارے تباہ ہوئے اور قومی اداروں کو بدنام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے دونوں جماعتوں کی مک مکاء پالیسی کی ختم کردیا ہے۔

پی ٹی آئی اقتدار میں آکر پی پی پی اور مسلم لیگ نواز کی قیادت کا احتساب کرے گی اور بیرون ملک میں لوٹ کربھیجی گئی دولت کو ملک میں واپس لائے گی۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ بامقصد مذاکرت کے لیے تیارہے ۔حکومت دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اعلان کرے پی ٹی آئی ملک بھر میں احتجاجی کال کو واپس لے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے دیناکی تاریخ کا سب سے طویل اور پرامن دھرنا دیاہے جس سے ایک پودا کا نقصان نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی پرامن احتجاج کا آئینی حق رکھتی ہے۔ عمران خان نے کہا لاہور میں خواتین کے ساتھ گلوؤں نے بدتمیزی کی ہے ۔ پی ٹی آئی تفتیش کررہی ہے اگر پی ٹی آئی کے کارکن ملوث پائے گئے تو ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی جائے گی ۔انہوں نے کہا لاہور میں مسلم لیگ ن کے گلوؤں بھی ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ عمران خان نے کہا پی پی پی اور ن لیگ کی قیادت کرسی بچانے کے لیے کوشش کر رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی ملک کے اداروں کی مضبوطی اور حقیقی جمہوریت کے لیے جنگ لڑرہی ہے ۔ عمران خان نے کہا پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ مک مکاؤ کی پالیسی پر عمل درآمد نہیں کرے گی بلکہ حکومت کے غلط اقدامات کو مثبت تنقید کے ساتھ بے نقاب کیاجائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات