تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل ہو گا

پیر 15 دسمبر 2014 23:07

تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل ہو گا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل شام 6 بجے ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل شام 6بجے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوگا۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں تحریک انصاف اور حکومت کے نمائندگان شامل ہو ں گے جبکہ اس ملاقات میں جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق بات کی جائے گی۔