Live Updates

عمران خان نے 2متضاد باتیں کیں ایک طرف وہ کہتے ہیں کہ حکومت کو جانا ہوگا اور دوسری طرف انصاف مانگ رہے ہیں، مصدق ملک

پیر 15 دسمبر 2014 22:22

عمران خان نے 2متضاد باتیں کیں ایک طرف وہ کہتے ہیں کہ حکومت کو جانا ہوگا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2014ء) وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان نے 2متضاد باتیں کیں ایک طرف وہ کہتے ہیں کہ حکومت کو جانا ہوگا اور دوسری طرف انصاف مانگ رہے ہیں،مصدق ملک نے عمران خان کے خطاب پر نجی ٹی وی سے گفتگو میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے خطاب میں 2متضاد باتیں کی ہیں،عمران خان ایک طرف کہتے ہیں کہ حکومت کو جانا ہوگا اور دوسری طرف وہ کہتے ہیں کہ انہیں انصاف چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوں میں دونوں جانب سے سینئر لوگ شامل ہیں کوئی نہ کوئی راستہ نکل آئے گا اور دونوں مذاکراتی کمیٹیاں کوئی نہ کوئی حل ضرور نکالیں گی،ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس ہے،وزیراعظم نے خط لکھ دیا ہے،ہم مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں،جمہوریت کے استحکام کے لئے کوئی راستہ ضرور نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر اشتعال نہیں ہونا چاہئے،سڑکوں پر اشتعال سے لوگوں کا نقصان ہوتا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :