Live Updates

تحریک انصاف حیدرآباد اختلافات کا شکار ، ضلعی صدر کے خلاف فاورڈ بلاک تشکیل دے دیا گیا

پیر 15 دسمبر 2014 22:13

تحریک انصاف حیدرآباد اختلافات کا شکار ، ضلعی صدر کے خلاف فاورڈ بلاک ..

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد میں اختلافات کا شکار ہو گئی ، ضلعی صدر کے خلاف فاورڈ بلاک تشکیل دے دیا گیا حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری وسیم اعوان اور دیگر نے بتایا کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں جعلسازی کے زریعے نام نہاد ضلعی صدر ڈاکٹر مستنصر باللہ نے خود کو منتخب کروالیا انہوں نے بتایا کہ جب پارٹی الیکشن ہو رہے تھے تو اس وقت ڈاکٹر مستنصر باللہ نے اپنے مدمقابل امیدوار نور مرتضیٰ تھیبو کا نام ہی لسٹ سے نکلوا دیا اور ملی بھگت کرکے اپنے نام کا نوٹیفکیشن جاری کروا لیا ،انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر مستنصر باللہ ایک مفاد پرست اور جعلساز انسان ہیں اور اپنے مفادات کے لئے پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں انہوں نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر ڈاکٹر مستنصر باللہ کو عہدے سے برطرف کریں تاکہ پارٹی کو مذید نقصان پہنچنے سے بچایا جاسکے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :